اپر چترالتورکھوخبریںسیاستمستوج

عمران خان کی مہنگائی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی کال پر بونی میں تحریک انصاف کا احتجاجی جلسہ

بونی (ذاکر زخمی ) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر جہاں ملک گیر احتجاج ریکارڈ کی جارہی ہے وہاں تحریک انصاف اپر چترال بھی آج رات بونی چوک میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ۔احتجاجی جلسہ میں سابق صدر تحریک انصاف رحمت غازی کے علاوه چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم ،چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین وی ۔سی ناظمین اور تورکھو موڑکھو سے پارٹی ورکرز شرکت ۔

نظامت تحریک انصاف کے حقیقی کارکن عمران خان کے جان نثار اخونزادہ زار بہار نے کی جبکہ صدارت سنیئر رہنما وسابق صدر تحریک انصاف رحمت غازی نے کی احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین مستوج سردار حکیم ،چیرمین موڑکھو تورکھو جمشید میر ،سنیئرکارکن احسان الحق ،خواتین ونگ ملاکنڈ ریجن کے نائب صدر ثریا بی بی،کشافت یونس،سابق انفارمیشن سکرٹری پیر مختار اور وی سی ناظمین موجودہ حکومت کو امپورٹیڈ قرار دیکر ان کی پالیسیوں کو عوام دشمن قرار دیکر مسترد کی ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے منتخب حکومت سے اقتدار چھین کر خود کو مختلف مقدمات سے بچانے کے لیے قانون سازی میں مصروف ہیں انہیں مہنگائی اور غریب کی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں وہ اپنے کرپشن چھپانے میں مصروف ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے جانثار ہیں اور ان کی ہر آواز پرلبیئک کہہ کر ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔جب بھی عمران خان احتجاج کے لیے کال دینگے ہم ان کے شانہ بہ شانہ احتجاج کےلیے حاضر ہونگے۔

Advertisement
Back to top button