اپر چترالخبریںلوئیر چترال

تحریک تحفظ حقوق چترال کے وفد کا مشیر وزیراعظم انجنئیر امیر مقام سے ملاقات ۔

اسلام آباد (چمرکھن) تحریک حقوق تحفظ چترال حلقہ اسلام آباد کے وفد نے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر امیر مقام سے ان کے آفس میں ملاقات کی وفد میں حلقہ اسلام آباد کے صدر رحیم الدین دیس ,جنرل سیکٹری سید ظاہر شاہ مرکزی ترجمان محترمہ روشن آراء صاحبہ ایکزیکٹیو ممبر شاہ حکیم اور فیناس سیکٹری علی شاہ شامل تھے.وفد نے امیر مقام کو چترال کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا.چونکہ تحریک حقوق تحفظ چترال چترالی عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے ہر میدان میں چترال کی تعمیر و ترقی اور عزت و ناموس کے لئے سرگرم عمل ہے یہ ملاقات بھی اس سلسلے کڑی تھی وفد نے امیر مقام کی توجہ نیشنل پریس کلب کے سامنے پیر مختار نبی صاحب اور کپٹن سراج الملک صاحب کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے مرکزی کیمپ کے دورے پر کئے گئے اعلانات کی طرف مبذول کرائی امیر مقام نے چترال کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا اور وفد کو یقین دلایا گیا چترال کے جتنے بھی مسائل ہے ترجیحی بنیادون پر حل کیے جائین گے وفد نے میگا پراجکیٹ میں تاخیر ہونے کی صورت میں چترال کے عوام میں پائی جانی والی تشویش سے آگاہ کیا ٹی ٹی ایج کے ترجمان محترمہ روشن نے انجنئیر امیر مقام کو بجلی کی صورت حال سے کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بجلی مسلہ حل طلب ہے ممکن ہے بجلی کی بحالی سے متعلق آپ کو غلط انفارمیشن دی جا رہی ہے جس پر امیر مقام نے بجلی اور سڑکوں کے حوالے سے فوری طور اقدام اٹھانے کا یقین دلایا۔
گیس پلانٹ کی بحالی، ہسپتالوں اور بی ایچ یوز کی بہتری، پی آئی اے فلائٹس کی بحالی، میڈیکل کالج، نرسنگ کالج، پی ٹی وی میں کھوار زبان کی نمائندگی، مردم شماری فارم میں کھوار زبان کا اندراج، جوائنٹ وینچر کے نام پہ پہاڑوں کی نیلامی کو روکنے، سٹوڈنٹس سکالر شپ سمیت جتے تحفظات تھے وہ ڈیلیگیشن نے تیسری بار حکومت کے سامنے رکھ دی۔
وعدے کے مطابق مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں دس دن کے بعد تحریک تحفظ حقوق چترال پھر سے دھرنے کا اعلان کرے گا اور منظم انداز میں مسائل حل ہونے کے تک احتجاج رہے گا اگر اس بار ہمیں دھوکہ دیا گیا تو آئندہ کسی بھی حکومتی اہلکار سے نہ بات چیت ہوگی اور نہ ہی کسی کی زبانی تسلی پر بھروسہ کیاجائے گا۔

Advertisement
Back to top button