اپر چترالخبریںسیاست

معاون خصوصی وزیر زادہ کی بونی دورہ کرنے کی خبر. بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا حدشہ۔پی پی پی اپر اور پی ایم ایل این کا مشترکہ پریس ریلیز ۔

  بونی (ذاکر زخمی) پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر اور نامزد امیدوار تحصیل چیرمین شپ مستوج امیراللہ اور پاکستان مسلم لیگ نواز اپرچترال کے جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک نے مشترکہ پریس ریلیز کے ذریعے معاون خصوصی وزیر اعلی وزیرزدہ کامبینہ دورہ بونی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے مطالبہ کیاہے۔مشترکہ پریس ریلیز اور قرارداد کے ذریعے اپیل کی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہیم اپر چترال میں انتہائی پرامن ماحول میں باہمی رواداری کے ساتھ جاری ہے۔

پارٹی امیدواراں اور ازاد امیدوار پر امن،پر سکون ماحول میں عوامی رابطہ مہیم شروغ کیے ہوئے ہیں۔اس میں وزیر زادہ صاحب کا بونی انا بے وقت اور بے محل ہے۔اگر واقعی 9مارچ کو وزیر زادہ صاحب بونی آتے ہیں تو اس کے منفی اثرات مرتب ہونے کا حدشہ ہے جو کہ بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے اوروقت سے پہلے دھاندلی کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش تصور کی جائے گی ۔اپ کی امد سے علاقہ میں پرامن انتخابی ماحول داغدار ہونے کا حدشہ ہے لہذا متعلقہ زمہ دار ادروں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں۔

Advertisement
Back to top button