اپر چترالخبریںصحت

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے بونی میں خسرہ اور روبیلا ویکسینش مہیم کا افتتاح کردیا۔

بونی (ذاکر زخمی ) 15 نوامبر سے شروع ہونے والا خسرہ اور روبیلا مہیم کے سلسلے آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں مہیم کا باقاعدہ افتیتاح ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعلی نے کی۔ افتیتاحی تقریب میں ڈی سی کے علاوه ڈاکٹر فرمان ولی ایم ایس اپر چترال،ڈاکٹر قیصر خان ای پی آئی کوآرڈینیٹر اپر چترال،ہسپتال سٹاف ،سکول کے بچے و دیگر شخصیت نے شرکت کی۔یہ مہیم 15 نوامبر سے 27 نوامبر تک جاری رہے گا۔چترال بالا میں اس مہیم کے تواسط 9ماہ سے 15 سال تک کے تقریباً 60911بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے ویکسین لگائےجائینگے ساتھ پیدائش سے لیکر 5 سال تک کی عمر کے 21445 بچوں کو پولیو قطرے بھی پلائے جائینگے۔

ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر قیصر خان تمام تر تیاریوں کے بارے تفصیلات بتا دی اور لوگوں سے اپیل کی کہ اس پیغام کو گھر گھر پہنچائے تاکہ کوئی اس مہیم سے بے خبر نہ رہے۔ڈاکٹر فرمان ولی ایم ایس نےخسرہ اور روبیلا کے وجہ سے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے تفصیل سے شرکا کو آگاہ کیا۔عباد اللهDsv سیکنڈ لیول سپر وائزر نے بتایا کہ اس مہیم کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر انہیں مکمل ٹرینینگ دی گئی ہے۔

اس میں ڈسٹرکٹ منیجمنٹ ٹیم، اور سیکینڈ لیول سپروئزر مہیم کی نگرانی کرینگے۔ٹیمیں سنٹرز اور گھرگھر جاکر بچوں کی ویکسنیش کرینگے اور قطرہ پلائینگے۔محکمہ صحت کے عملہ کے علاوه ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور محکمہ تعلیم کے زمہ دراں بھی مہیم کی نگرانی کرینگے۔اس طرح 15 نوامبر سے شروع ہونے والے مہیم کے لیے تمام تیارں مکمل کی گئی ہیں۔

اور تمام ویکسین اور لاجسٹک یو سی سطح پر تمام سنٹرز پر پہنچا دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعلی نے مہیم کے لیے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی اس مہیم پر بھر پور توجہ دیکر اسے ہر حال میں کامیاب بنایا جائے اور محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ بھر تعاون کرکے اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے محفوظ بنائیے بعد میں ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں بچوں کو ویکسین کرکے مہیم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔اسے پہلے سکول کے بچوں نے پلے کارڈ اٹھا کر آگاہی واک بھی کی۔

Advertisement
Back to top button