چترالیوں کی کامیابیخبریںسیاست

وزیر اعظم کا حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکینِ ایوان بالا سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ چمرکھن )وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والےحکومتی  اراکین اور اتحادی جماعتوں کے اراکین ایوان بالا سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں اہم پارلیمانی امور سمیت انتخابی اصلاحات پر خیال کیا گیا ہے۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات بل اور دیگر امور کے بارے میں شرکا کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے اہم قومی معاملات پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کرلیا جبکہ ایوان بالا کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق بل منظور کرایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا اتحادی جماعتیں اتحاد کا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے ، دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اصلاحات لانا آسان نہیں، مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا اتحادی جماعتوں کے اراکین اور حکومتی آراکین آپس میں اتحاد کا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے ، دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں موقف اپنایا کہ اصلاحات لانا آسان نہیں، مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے

Advertisement
Back to top button