اپر چترالخبریںسماجیسیاستلاسپورمستوج

چترال بونی مستوج روڈ کی کشادگی کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں۔ سینٹر فلک ناز چترالی

چترال بونی مستوج روڈ کی کشادگی کا سنگِ بنیاد رکھنے پر وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں۔ سینیٹر فلک ناز چترالی

   سینیٹر فلک ناز چترالی نے چترال بونی مستوج روڈ کی کشادگی کا سنگِ بنیاد رکھنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے چترال کی انفرااسٹرکچر اور سیاحت کے شعبے میں حقیقی تبدیلی آئے گی، جس سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔

  ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمرکھن ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا یہ ویژن ہے کہ چترال اور شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ سے لوگوں کے معیار زندگی میں تبدیلی لائی جائے اور سیاحت کے فروغ کےلئے روڈ انفرااسٹرکچر کا بہتر ہونا بنیادی جز ہے جس کےلئے وزیراعظم پاکستان بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

   انہوں نے مذید کہا کہ اس روڈ کی تعمیر و مرمت اور توسیع کےلئے چترال خصوصاً اپر چترال میں گزشتہ کئی سالوں عشروں سے تحریکیں چل رہی تھیں لیکن عوام کی شنوائی نہیں ہو رہی تھی، اب وزیراعظم عمران خان نے یہ مطالبہ پورا کرکے علاقے کا بہت دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا جس کےلئے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button