اپر چترالسماجیمستوج

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اپر چترال نے عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے پترانگاز یارخون کے مقام پر خستہ حال پل کی مرمت کے لئے حکم نامہ جاری کیا۔

یارخون (نمائندہ چمرکھن ؛ شہاب الدین ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اپر چترال نے عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے پترانگاز یارخون کے مقام پر خستہ حال پل کی مرمت کے لئےحکم نامہ جاری کیا ہے- اسسٹنٹ ڈائریکٹر مصباح الدین نے اتوار کے روز سیکرٹری ویلج کونسل بانگ سید شہاب الدین کے ہمراہ ،میراگرام نمبر 2 ، ایمیت، ارکن ، پردان، اور دیوسیر کو پترانگاز کے مقام پر میں یارخون روڈ سے ملانے واحد پل کو مرمت کرنے فنڈ جاری کیا۔اس موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر نے موقع پر موجود لوگوں سے کہا، پل کے غیر فعال ہونے، اور شہتیر ٹوٹنے کی خبر سنتے وہ اپنے لوکل اسٹاف سے ویریفائی کرکے خود متاثرہ جگے کا دورہ کیا۔

کئی عرصے سے ناقابل استعمال اور ٹوٹے شہتیر تبدیل کرنے، اور عارضی طور پر پل سے گاڑی چلانے کو منع کیا، اور دس دن کے اندر پل مرمت کرکے چھوٹی گاڑیوں کے کھولنے کا وعدہ دیا۔اس موقع پر علاقے مکینوں کے سوشل ورکرز، سابق تحصیل کونسل کے ممبر میر صاحب بیگ، اور انصاف وویمن ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری محترمہ لطیفہ شاہ بھی موجود تھے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اسٹنٹ ڈائریکٹر ، سیکرٹری ویلج کونسل بانگ، محکمہ بلدیات کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے بروقت ان اواز پر ویلج کونسل بانگ سے فنڈ دینے دینے کا وعدہ کیا۔ اور پل کی مرمت کو یقینی بنانے کے لئے فنڈ جاری کیا۔

Advertisement
Back to top button