خبریںکاروباری دنیا

تجار یونین یونین چترال کا اہم اجلاس صدر تجار یونین بشیر احمد منقعد ہوا۔

تجار یونین چترال لوئیر کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت بشیر احمد صدر تجار یونین چترال منعقد ہوا جس میں بازار کے متعلق مسائل زیر بحث آۓ اجلاس میں یہ بات زیر بحث آئی کہ کل یعنی 05 اکتوبر 2021 کو عرفان عزیز اےڈی کنزیومر کورٹ نے بازار میں ایک دکاندار سے سیب خریدے اور آج 06 اکتوبر 2021 کو دوبارہ دکان میں آۓ .

دکاندار کو ڈرایا دھمکایا کہ جو سیب وہ خرید کر لاۓ گیا تھا وہ کھٹے تھے وغیرہ وغیرہ اور دکاندار کو ڈرا کر اس سے اس کاقومی شناختی کارڈ لیکر چلا گیا لہذا اجلاس متفقہ طور پر ڈی سی چترال لوئیر سے پر زور مطالبہ کرتی ہیں کہ عرفان عزیز اے ڈی کنزیومر کورٹ سے وضاحت طلب کی جاۓ۔

اور اس سے پوچھا جاۓ کہ کس قانون کے تحت دکاندار سے اس کا شناختی کارڈ لیکر گیا اور اس شناختی کارڈ کو کس مقصد کیلئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ کہ اے ڈی کنزیومر چترال بازار کے دکانداروں کو بےجا تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو تجار برادری ہر قسم کے احتجاج اور قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے 

Advertisement
Back to top button