خبریںکاروباری دنیالوئیر چترال

صدر تجار یونین چترال بشیر احمد کی قیادت میں تجار یونین کے وفد کا ایس ایچ تھانہ چترال منیر الملک سے اہم ملاقات۔

چترال (نمائندہ چمرکھن ) تجار یونین کے وفد صدر بشیر احمد کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ چترال سے ملاقات کی۔وفد نے ایس ایچ او منیر الملک کو ایس ایچ او تھانہ چترال تعینات ہونے مبارکباد دی۔

ملاقات میں چترال میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس کے معاشرے پر اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ صدر تجار یونین نے چترال اور باہر سے آئے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں کو چترال بازار سے بے دخل کرنے پر زور دیا۔

ایس ایچ او منیر احمد نے اس مسئلے کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں کو واپس بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس کے علاوہ چترال بازار میں سیکیورٹی گارڈز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور چترال بازار میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
Back to top button