خبریںدروشسیاستلوئیر چترال

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روز گاری اور بدامنی کے خلاف چترال پریس کلب کے سامنے عوامی نیشنل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ۔۔

 چترال (نمائندہ چمرکھن ) عوامی نیشنل پارٹی چترال کی جانب سے چترال پریس کلب کے سامنے ملک میں بد ترین مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے جبکہ حکمران اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے ضلعی صدر عیدالحسین ، اے این پی کے صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی ، صلاح طوفان اور ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مہنگائی اس خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے کہ غربت سے تنگ لوگ اور متوسط طبقہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے کیونکہ ان کے لیے اپنے خاندانوں کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

اے این پی کے صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے پر آٹھ سال حکومت کی لیکن اس عرصے میں اس کی قیادت نے صرف خالی وعدے کیے اور عوام کو چکمہ دینے کے سوا کچھ نہیں کیا، تاہم مہنگائی بڑھتی چلی گئی۔

اے این پی کے ضلعی صدر عیدالحسین کہا کہ موجودہ مہنگائی گندگی کا ذمہ دار کون ہے ملک پر کون حکومت کر رہا ہی کس نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی اور اب ایک بار عوام کو گمراہ کرنے کے خلاف ہے۔

اے این پی کے دیگر رہنماؤں نے کہا کہ اب وہ صوبے کے لوگوں کو قیمتوں میں اضافے کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں اور حکومتی کھوکھلی پالیسیوں کو بے نقاب کر کے عوامی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔مختلف دیگر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مختلف وقفوں سے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Back to top button