اپر چترالخواتین کا صفحہمستوج

چترال : کینسر کئیر ہسپتال لاہور کے ماہرین مفت میموگرافی کیمپ کا انعقاد کریں گے۔

چترال: کینسر کئیر ہسپتال لاہور کے ماہرین مفت میموگرافی کیمپ کا انعقاد کریں گے۔

نیوزڈیسک(چمرکھن) کینسر کئیر ہسپتال لاہور کے ماہرین چترال اسکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے چترال کے مختلف علاقوں میں 26 جولائی تا 13 اگست 2021 مفت میموگرافی کیمپس کا انعقاد کریں گے۔ ان مفت طبی کیمپوں کا انعقاد امریکہ میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے روزیمان شاہ اور انکی اہلیہ محترمہ نگہت شاہ صاحبہ کی کاوشوں اور معاونت سے ہورہا ہے۔ کیمپ میں 40 سال سے زائد عمر کی تمام خواتین کا مفت میموگرافی معائنہ کیا جائے گا۔ کیمپ کا انعقاد مختلف جگہوں میں ذیل اوقات میں ہوگا؛

1- شہید اسامہ وڑائچ کیمپ چترال، 26 تا 29 جولائی

2- لانس نائیک حضرت الدین شہید کیمپ گرم چشمہ ، 30 جولائی تا یکم اگست 

3- صوبیدار ظفر مراد شہید کیمپ بونی ، 2 اگست تا 4 اگست 

4- نائیک محمد کریم شہید کیمپ مستوج ، 5 اگست تا 7 اگست 

5- کرنل مراد کیمپ دروش، 9 تا 13 اگست 

کیمپ کے انعقاد اور دورافتادہ علاقوں سے آنے والی خواتین کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے میں چترال اسکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کا تعاؤن شامل ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button