خواتین کا صفحہصحتلوئیر چترال

شہید اسامہ وڑائچ کیمپ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں اب تک چھیانوے (96) خواتین کی میموگرافی ٹیسٹ کی گئیں۔

ڈی پی او لوئیر چترال ثونیہ شمروز خان ، صدر پی ٹی آئی لوئیر چترال صفت بی بی کی جانب سے خواتین کو کیمپ لانے میں اہم کردار

      چترال میں چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کےلئے مفت میموگرافی ٹیسٹ کے سلسلے میں کیمپس کے انعقاد کےلئے لوئر چترال ڈی ایچ کیو میں منعقدہ کیمپ کے تیسرے دن تک 96 خواتین کی میموگرافی کی گئیں۔ کیمپ کے پہلے دن بطور میڈیا پارٹنر چمرکھن گروپ کے سی ای او شجاعت علی بہادر اور چیف ایڈیٹر ممتاز علی نے کیمپ کا دورہ کرکے وہاں موجود کینسر کیئر ہسپتال کے ماہرین اور ڈی ایچ کیو چترال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر شمیم صاحب سے ملاقات کیں۔

علاوہ ازیں جنرل منیجر آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال جناب معراج الدین سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کی گئیں اور ان سے کیمپس کو کامیاب بنانے کےلئے ادارے کے تعاون کی درخواست کی گئیں۔ کیمپ میں خواتین کی آمد و رفت میں مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سینیٹر فلک ناز سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر انہوں نے یہ مسئلہ ڈی پی او لوئر چترال مس ثونیہ شمروز خان کے سامنے رکھا اور ڈی پی او صاحبہ نے پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرا دیا۔ کیمپ میں دوسرے اور تیسرے دن دولوموچ سے خواتین کو لانے میں پی ٹی آئی لوئر چترال کی خواتین صدر صفت بی بی کا بھی اہم کردار رہا۔

     

چمرکھن میڈیا گروپ شروع دن سے اس سلسلے میں آگاہی مہم چلا رہا ہے اور ممبران و قارئین سے گزارش ہے کہ کیمپس کے انعقاد کو کامیاب بنانے اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کےلئے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ تاکہ کینسر جیسے موزی مرض کی بروقت تشخیص اور علاج کے اس نادر موقع کی افادیت سے چترال کی خواتین بہرہ مند ہو سکیں

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button