اپر چترالخواتین کا صفحہصحت

صوبیدار ظفر مراد شہید فری میموگرافی کیمپ 2 اگست تا 4 اگست بمقام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں انقعاد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر زہرہ ولی

کینسر کیئر ہسپتال کی جانب سے صوبیدار ظفر مراد شہید میموگرافی کیمپ کا انعقاد 2 اگست سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں ہوگا۔ کیمپ کے حوالے سے ٹی ایچ کیو بونی کے ڈاکٹر زہرہ ولی خان جو کہ اس کیمپ کا فوکل پرسن بھی ہے، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ اس خوشی کا اظہار کیا کہ کیمپ کے سلسلے میں خواتین کی رجسٹریشن فی الحال ہماری توقعات سے بڑھ کر ہوئی ہے۔

 

ڈاکٹر زہرہ ولی خان اس حوالے سے چمرکھن سے بذریعہ ٹیلیفون گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے بطور میڈیا پارٹنر چمرکھن میڈیا گروپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بروقت آگاہی مہم اور سوشیل موبیلائزیشن کی وجہ سے اب تک سو سے ذیادہ خواتین نے ہمارے پاس رجسٹریشن کروائی ہیں جبکہ اب بھی متعدد خواتین رجسٹریشن کروا رہی ہیں۔ جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے۔

   محترمہ ڈاکٹر زہرہ ولی نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے کیونکہ ایک صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کو جنم دیتی ہے۔

   یاد رہے مفت میموگرافی کا پروگرام چترال سے تعلق رکھنے والے جناب روزیمن شاہ اور ان کی اہلیہ محترمہ نگہت شاہ کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button