اپر چترالتورکھوخبریں

محصور عوام، بے حس انتظامیہ اور نااہل نمائندے

نااہل نمائندے، بے حس انتظامیہ اور لاچار عوام۔
(ویب ڈیسک) گزشتہ ایک ہفتے سے تورکھو کے مقام پر کھوت میں رابطہ سڑک برساتی نالے میں بہنے کی وجہ سے لگ بھگ تین ہزار نفوس پر مشتمل آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے۔ زمانہ قدیم کی طرح لوگ کمر پہ سامان لاد کر پہاڑی ٹیلوں پہ چڑھتے ہوئے ضروری اشیاء گھروں تک پہنچا رہے ہیں۔خدانخواستہ کسی ایمرجنسی یا بیماری کی صورت میں مریض کو کسی ہسپتال تک پہنچانا بھی ممکن نہیں۔
دسیوں نہیں بیسیوں بار اس بابت ضلعی انتظامیہ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اعلیٰ حکام، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی وزیر اعلیٰ کے مشیر جناب وزیر زادہ اور صوبائی حکومت سے اپیلیں کی گئیں کہ کسی انسانی المیے یا بحران کے جنم لینے سے پہلے تباہ شدہ سڑک کی تعمیر و مرمت کی جائیں۔ لیکن ان کی بے حسی و خاموشی سے لگتا ہے کہ یہ لوگ کسی المناک حادثے کے انتظار میں ہیں تاکہ بعد میں وہاں جاکے تصویر کشی کرکے لوگوں کی ہمدردیاں بٹور سکیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button