خبریں

پاکستان سمیت مسلم ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سمیت مسلم ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، واضح رہے کہ شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ،عید الفطر 2021ء بروز جمعرات 13مئی 2021کو ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے گزشتہ روز کیا۔تفصیلات کا مطابق عید الفطر کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نےsکہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں لہذا عیدالفطریکم شوال(آج )المکرم 1442ھ 13مئی2021ء بروز جمعرات کو ہے۔پشاورمیں چیئرمین زونل کمیٹی مولانا احسان الحق کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال، جب کہ کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں جبکہ کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی حافظ محمد سلفی نے کی جبکہ اجلاس میں قاری نظیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال،مولانا صابر شریک تھے۔دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں بدھ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ اسی طرح قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی ماہ شوال کے چاند کا اعلان کردیا گیا۔ امارات میں کہیں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد بدھ کو 30 واں روزہ تھا جبکہ عید الفطر(آج)13مئی بروز جمعرات منعقد کی جارہی ہے ۔

 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button