اپر چترالخبریں

ایک ہفتے کے اندر بونی گرڈ اسٹیشن تک لائن نہیں بچھائی گئی تو احتجاج کریں گے، معتبراتِ بونی

دومادومی بجلی گھر کے حوالے سے بونی کے معتبرات کی ایک اہم میٹینگ بونی میں منعقد ہوئی جس میں ایس آر ایس پی کی طرف سے طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ٹرانسمشن لائن نہ بچھانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔

افگن رضا

نمائندہ چمرکھن

 

اپر چترال بونی (نمائندہ چمرکھن ؛ افگن رضا) دومادومی بجلی گھر کے حوالے سے بونی کے معتبرات کی ایک اہم میٹینگ بونی میں منعقد ہوئی جس میں ایس آر ایس پی کی طرف سے طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ٹرانسمشن لائن نہ بچھانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ یاد رہے کہ دومادومی بجلی گھر پر 2014 میں کام شروع ہوا تھا اور یہ منصوبہ 4 کروڑ کی لاگت سے 9 ماہ کے عرصے میں مکمل ہونا تھا مگر 6 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود 11 کروڑ کی خطیر رقم خرچ کرکے پچھلے سال صرف پاور ہاؤس مکمل کیا گیا۔ بجلی گھر کی تکمیل کو ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک ٹرانسمشن لائن نہیں بچھائی جاسکی ہے۔ میٹینگ کے شرکا نے اپنی ٹراسمشن لائن استعمال کرنے کی اجازت دینے پر بونی ار-پیڈو کا شکریہ ادا کیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ یہ متعلقہ ادارے کی نا اہلی ہے کہ وہ بونی گرڈ سٹیشن تک ٹرانسمشن لائن نہ بچھا سکا ہے۔ معتبرات بونی کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کے باوجود ادارہ ٹرانسمشن لائن بچھانے میں سنجیدہ نہیں ہے اور نہ ہی چارویلاندہ بجلی گھر کے اضافی کھمبوں کیلئے پیمنٹ کیلئے تیار ہے اور مختلف قسم کے حیلے بہانوں سے کام لے رہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اپر چترال انتظامیہ نے بھی اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے لائنیں بچھانے کے سلسلے میں کوشش کی ہے لیکن ادارے کی طرف سے کوئی مثبت حکمت عملی سامنے نہیں آسکی۔ میٹنگ میں زمہ داروں کو ایک ہفتے تک کی مہلت دی گئی اور کہا گیا کہ اگر 11 جنوری تک مذکورہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو شدید احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری متعلقہ ادارے پر ہوگی۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button