اپر چترال

اوی لشٹ کی عوام دھرنا سردی کے باوجود بھی جاری

ظہیر احمد(چمرکھن) ایس آر ایس پی سے بجلی کے مطالبے پر آوی لشٹ کی عوام کا دھرنا سخت سردی کے باوجود جاری ہے۔ دھرنے کےمظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ان کے لئے دومادومی کے مقام پر ایس آر ایس پی کے زیرِ نگرانی بننے والی نئی بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بجلی گھر بنتے وقت ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اس میں کام کیا تھا، ہماری اس مشقت کے لئے ہمیں کسی نے معاوضہ نہیں دیا۔

دھرنے میں بیٹھے لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ بجلی گھر کے کھمبے لگاتے وقت اور بجلی کے تار بچھاتے وقت ہمارے گاؤں کے لئے ایک عدد ٹرانسفرمر بھی لگایا گیا ہے جو ایس آر ایس پی کے وعدے کا ایک عملی ثبوت ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمیں دھرنے میں بیٹھے ہوئے تین دن ہوئے ہیں مگر ابھی تک ایس آر ایس پی، سول انتظامیہ یا کسی سیاسی جماعت کے کسی فرد نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

گاؤں کے مرد، خواتین، بزرگ اور بچے ایس آر ایس پی کی جانب سے ان کے لئے لگائے گئے ٹرانسفرمر کے گرد دھرنا دیے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ ٹرانسفرمر کو یہاں سے اٹھا کے لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

انہوں نے ضلع کے ایم ان اے، ایم پی اے اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دھرنہ مظاہرین کے مسئلے کو حل کرے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button