خبریں

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری، بلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت مل گئی۔

کراچی(چمرکھن ڈاٹ کام- اُردو پوائنٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری رواں ماہ 20 تاریخ کو ہوگی۔جوبائیڈ ن کی تقریب حلف برداری میں دنیا بھر کی معروف شخصیات کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

پاکستان میں بھی بلاول بھٹو کو امریکہ آنے اور جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پارٹی زرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو شرکت ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔بلاول بھٹو کی جانب سے تاحال امریکا جانے کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی بلاول بھٹو کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا اور وہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button