اپر چترالخبریںسماجی

کنگ سلمان ریلیف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل اپر چترال میں شروع کردیا۔

بونی (ذاکر زخمی ) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرتے ہوئے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم شروع کر دی تاکہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف میسر ہو۔رواں سال غیر معمولی طور پر تیز مون سون بارشوں کی وجہ سے ہزاروں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امداد کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔اس ونٹر پیکج کے تحت پاکستان کے 12 اضلاع جن میں (اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، اپر سوات، اور اپر کوہستان) صوبہ خيبر پختونخواہ ۔ بلوچستان میں قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ، اور زیارت؛ نیز گلگت بلتستان میں استور، غذر اور گوپس یاسین میں ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کیا جا ربا ہے ونٹر پیکیج میں 50000 رضائیاں اور 25000 ونٹر کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ کنگ سلمان سینٹر کا یہ ریلیف پیکیج صوبائی حکومتوں کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جائے گا جس سے مجموعی طور پر1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

Advertisement
Back to top button