اپر چترالچترالیوں کی کامیابیخبریں

چترال کا ایک اور اعزاز، فرزندِ چترال صبیح الدین پاکستان کا جنگی جہاز اڑائیں گے-

کراچی (عنایت شمسی) چترال کے قابل فخر فرزند صبیح الدین ولد کرنل ر نظام الدین رواں ماہ کے آخر میں پاک فضائیہ کی تربیت گاہ اصغر خان اکیڈمی رسالپور سے پاس آؤٹ ہو کر پاکستان کے جنگی جہازوں کے پائلٹ کا اعزاز حاصل کریں گے۔ صبیح الدین ولد کرنل ر نظام الدین کا تعلق اپر چترال کے معروف گاؤں زئیت سے ہے۔ وہ اصغر خان اکیڈمی رسالپور کے سب سے ٹاپ کیڈٹ اور اکیڈمی کے انڈر آفیسر ہیں۔ آج کل اصغر خان اکیڈمی کے کیڈٹس کا دستہ ان کی قیادت میں مزار قائد کراچی میں بطور گارڈ تعیناتی کیلے آیا ہے۔ کل بروز منگل مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوگی۔ جس میں ان کا دستہ اپنے فرائض سنبھالے گا۔ مزار قائد پر گارڈز کی تعیناتی کا ایک سسٹم ہے۔ جس کے تحت پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستے باری باری چار چار ماہ کیلئے مزار قائد پر تعینات ہوتے ہیں۔ چار ماہ پاک آرمی، چار ماہ پاک بحریہ اور پھر چار ماہ پاک فضائیہ کے شاہین گارڈز کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ اس بار اس تقریب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں ایک کی جگہ چترال کے دو فرزند اپنے ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کریں گے۔ مزار قائد کے فاتحہ خواں و خطیب قاری محمد شمس الدین جن کا تعلق بھی چترال سے ہے اور وہ ملکی سطح پر جانی پہچانی شخصیت ہیں، گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں فاتحہ خوانی اور دعا کا فریضہ انجام دیں گے جبکہ پائلٹ صبیح الدین چترالی مزار قائد پہ پاک فضائیہ کے گارڈز کی کمان سنبھالیں گے۔ تقریب کل بروز منگل صبح 8 بج 15 منٹ پہ ہوگی، جسے تمام سرکاری اور پرائیوٹ ٹی وی چینلز پہ براہ راست دکھایا جائے گا۔…

Advertisement
Back to top button