چترالیوں کی کامیابیخبریںسماجیلٹکوہ

انوار امان کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

انوار امان کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد: چترال لوٹ کوہ کریم آباد سے تعلق رکھنے والے قابل فخر فرزند انوار علی امان کو صدر مملکت پاکستان کی جانب سے ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا ہے۔

 اسلام آباد میں صدر عارف علوی نے پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کی موجودگی میں انھیں میڈل پہنایا۔ انوار امان کو پاکستان اور بیرون ملک میں ان کی خدمات کے اعتراف میں اس بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

یاد رہے کہ انوار امان امریکہ میں مقیم بزنس مین ہیں جنھوں نے چترال میں علاقے کی ترقی کے لئے پہلے فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کر رہے ہیں۔ 

چمرکھن ڈاٹ کام اپنے اس قابل فخر فرزند کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہے۔

Advertisement
Back to top button