خبریںسماجی

سنو لیپرڈ فاونڈیشن کی طرف سے چترال میں برفانی چیتے کا عالمی دن منایا گیا

چترال(بشیرحسین آزاد)سنو لیپرڈ فاونڈیشن کی طرف سے چترال میں برفانی چیتے کا عالمی دن منایا گیا،اس سلسلے میں سنو لیپرڈ فاونڈیشن کے چترال آفس نے محکمہ وائلڈ لائف چترال ڈویژن اورنیچر کلب کے اراکین کے ساتھ مل کرآئیڈئل پبلک سکول کوغذی میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں متعلقہ محکموں کے سینئر افسران،نجی شعبے اورمقامی کمیونٹیز کے ذمہ داران ،کمیونٹی تنظیمات کے صدور اور طلباء   نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 الطاف علی شاہ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر چترال گول نیشنل پارک اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اعجاز الرحمان، ڈی آراو وائلڈ لائف ڈویژن چترال، جمیع اللہ شیرازی آر پی ایم سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن چترال، آئی پی ایس کوغوزی کے پرنسپل اورطلباء نے ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں برفانی چیتے کی اہمیت اوران کو لاحق موسمیاتی تبدیلیوں اوردیگرخطرات پرروشنی ڈالی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک، حمد باری  تعالٰی اور نعت شریف سے ہوا ۔

 الطاف علی شاہ، ڈی ایف او چترال گول نیشنل پارک نے برفانی چیتے کی اہمیت اور ماحول میں اس کی کردار کی ہمیت کو بیان  کرتے ہوءے کہا کہ برفانی چیتے  ہمارے پہاڑی  ایکو سسٹم کا لازمی حصہ ہےاور ماحولیاتی نظام میں توازن لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت مختلف اقسام کی آفات کے دور سے گزررہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ ترآفات موسمیاتی تبدیلی یا دوسرے لفظوں میں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے اسنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کو اس کی کمیونٹی اور ریسرچ بیس کے اقدامات کے لیے سراہتے ہوئے کہا کہ سنو لیپرڈ فاونڈیشن برفانی چیتے اوردوسرے متعلقہ جنگلی جانوروں کی تحفظ میں اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کررہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک انتہائی نازک ماحولیاتی نظام میں رہ رہے ہیں اور اگر ہم نے اپنے ماحول کا خیال نہیں رکھا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے حاضرین کو مخاط کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ چترال میں برفانی چیتے اور دیگر متعلقہ جنگلی حیات کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے اس سلسلے میں کام کرنے والے اداروں  کی مدد کریں۔

آئیڈئیل پبلک سکول کوغذی کے طالبات برفانی چیتے کی اہمیت اور اس کے ماحول پر مثبت اثرات پر تقریر کی۔ ظالبات  نے برفانی چیتے کے تحفظ سے جڑے مسائل اور ممکنہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماحولیاتی بہتری اور استحکام کے لیے جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ماحول کے ان اہم حصوں کے تحفظ کے لیے انسانی کردار کی وضاحت کی۔

 اعجاز الرحمٰن، ڈپٹی رینج  آفیسر وائلڈ لائف ڈویژن چترال نے بین الاقوامی  خصوصاً چترال میں قدرتی وسائل پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی انقلاب کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات زیادہ نظر آتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی، گرین ہاؤس اثر اورگلوبل وارمنگ کے مظاہر اورموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات عام طور پراوربرفانی چیتے کے رہائش گاہ پرخاص طور پرہیں۔ انہوں نے کہاماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قدرتی وسائل کو خطرہ ہے،    اورحیاتیاتی تنوع کے تحفظ اورماحولیاتی بہتری کی سرگرمیوں کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹاجاسکتا ہے۔

پرنسپل  آئیڈئیل پبلک سکول نے اپنے اختتامی کلمات میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ سنو لیپرڈ فاونڈیشن چترال جنگلی حیات کی تحفظ  اور اس حوالے سے آگاہی پھیلانے  میں  آئیڈئیل پبلک سکول کیساتھ مل کر عرصہ دراز سے کام کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  قدرتی قومی اثا ثوں کی تحفظ  کے لئے ہم ہر وقت ، ہرایک کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے رہیں گے۔

تقریب کے اختتام پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر، ڈپٹی رینجر، ایم ڈی مسلم ماڈل سکول اور ایس او ایس ایل ایف نے  بچوں میں شیلڈز تقسیم کیں اور آگاہی  واک کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement
Back to top button