تعلیمخبریںلوئیر چترال

چترال میں ہیلپنگ ہینڈ کا ہائی اچیورز ایوارڈ شو کا انعقاد

بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے

چترال ( چمرکھن )فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام چترال کے مقامی ہوٹل میں ہائی اچیورز ایورڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں چترال کے مختلف سکولوں میں پڑھنے والے یتیم طلبہ و طالبات میں مختلف انعامات تقسیم کئے گئے۔ ہیلپنگ ہینڈ چترال شہر میں آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت 200 یتیم طلباء و طالبات کی کفالت کر رہی ہے جن میں سے مختلف مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 15 طلبہ و طالبات کے لئے ہائی اچیور ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والی خواتین میں نقد انعامات اور سلائی مشینیں تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود غزنوی تھے۔ ان کے علاوہ سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ، ریجنل منیجر ہیلپنگ ہینڈ حافظ امین اللہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد شجاع الحق بیگ، صدر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک وجیہ الدین اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امیر نواز بھی موجود تھے۔ مقررین نے ہیلپنگ ہینڈ کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیااور ڈونرز حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ 

پروگرام کے اختتام پر اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ انعامات میں میں سائیکل، ٹیبلیٹ، سپورٹس کٹ اور دیگر انعامات شامل تھے۔

ان کے علاوہ ہیلپنگ ہینڈ کے تحت چلنے والے سکل ڈویلپمنٹ سنٹر چترال کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والی خواتین میں نقد انعامات اور سلائی مشینیں تقسیم کئے گئے۔ سنٹر کی پرنسپل سسٹر نسرین نے مہمانوں کو تخائف پیش کی۔ پروگرام کے میزبانی جونئر پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عرفان عزیز نے کی۔

Advertisement
Back to top button