اپر چترالتعلیمچترالیوں کی کامیابیخبریںموڑکھو

چترال سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر طارق اللہ خان نے اہم عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اسلامی معاشیات اور مالیات کے شعبے میں شاندار خدمات انجام دینے اور اہم تحقیقی کام کرنے پراسلامک ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے موردیر چترال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر طارق اللہ خان کو اہم اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سال 2022 کے لئے مجموعی طور پر
تین پروفیسروں نے اسلامی معاشیات میں موثر کامیابی کے لئے آئی ایس ڈی بی کے انعامات جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسلامی معاشیات اور مالیات کے شعبے میں نمایاں اور بااثر خدمات کے لئے ان تین معروف پروفیسروں کو متاثر کن کامیابی کے لئے (2022ء) کے اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) انعام کے فاتح کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

جیتنے والوں میں پروفیسر حبیب احمد (پہلا انعام)، پروفیسر منصور (دوسرا انعام) اور پروفیسر طارق اللہ خان (تیسرا انعام) شامل ہیں جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ماہرین تعلیم ہیں جنہوں نے اپنے شعبوں میں متاثر کن علمی کام کئے ہیں۔

ترکی کی استنبول زیم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف بزنس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے پروفیسر طارق اللہ خان نے اسلامی معاشیات اور مالیات کو پائیدار ترقی اور سرکلر معیشت کے ساتھ مربوط کرنے کے کام کے اعتراف میں تیسرا انعام جیتا ہے۔

چمرکھن ڈاٹ کام پاکستان کے اس قابلِ فخر ثپوت کو دلی مبارکباد دینے کے ساتھ ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہے۔

Advertisement
Back to top button