خبریںسماجیسیاست

چیرمین تحصیل کونسل چترال لوئیر جناب شہزادہ امان الرحمن کا اج سابق وزیر دفاع و صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جناب پرویز خٹک سے اہم ملاقات ۔

اسلام آباد (نمائندہ چمرکھن ) نو منتخب چیرمین تحصیل کونسل چترال شہزادہ امان الرحمن صاحب آج اسلام آباد میں صوبائی صدر خیبرپختونخوا پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پرویز خٹک نے حالیہ بدلیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتنے پر شہزادہ امان الرحمن کو مبارکباد دے دی۔ 

چیرمین تحصیل کونسل جناب شہزادہ امان الرحمن نے چترال کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں جناب پرویز خٹک صاحب کو اگاہ کیا۔ جس میں خصوصی طور پر محکمہ صحت میں عوام کو درپیش مسائل اور چترال کے اندر مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت وغیرہ شامل تھے۔ 

صوبائی صدر پرویز خٹک صاحب نے ترجیحی بنیادوں پر تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال بالخصوص چترال میں تحریک انصاف کو فعال بنانے اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ شہزادہ امان الرحمٰن نے پاکستان تحریکِ انصاف چترال اپر ،لوئیر میں آئندہ آنے والے عام انتخابات کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دے دی۔

شہزادہ امان الرحمن صاحب نے بتایا کہ چترال کی عوام میں تحریک انصاف بالخصوص قائد تحریک سابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ روز بروز اضافہ بڑھتی جا رہی ہیں۔ 

ان شاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف چترال کے دونوں اضلاع سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

Advertisement
Back to top button