خبریںسیاستلوئیر چترال

چیئرمین تحصیل کونسل چترال شہزاد امان الرحمٰن نے حلف برداری کے بعد باقاعدہ طور پر دفتر کا چارج سنبھال لیا۔

(نمائندہ چمرکھن) چیئرمین تحصیل کونسل چترال شہزادہ امان الرحمن نے آج باقاعدہ طو ایک سادہ و پروقار تقریب میں دفتر کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر چیئرمین تحصیل کونسل چترال کو ہار پہنا کر ان کا دفتر میں استقبال کیا گیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر محمد عرفان الدین ، معاون خصوصی وزیر زادہ، خطیب شاہی خلق الزمان ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنس ، عبدالاطیف صاحب اسرار صبور صاحب سابقہ علاقہ عمائدین، معتبرات، سیاسی و سماجی شخصیات اور سیاسی کارکناں بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے مختلف شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین کو مبارکباد دینے کے علاوہ اس امر پر زور دئے کہ تحصیل کونسل چترال میں اس مرتبہ حقیقی معنوں میں نوجواں قیادت سامنے آئی ہے لہٰذا تمام ممبران اپنی توانائی تحصیل کونسل کی ترقی اور باہمی اتفاق و اتحاد کےلئے خرچ کریں۔

بعد ازاں نو منتخب چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے حلقے کی ترقی اور بہبودی کےلئے جو بھی قدم اٹھانا ہوگا وہ تحصیل کونسل کے تمام ممبران کی مشاورت سے عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے اٹھائیں گے۔

Advertisement
Back to top button