خبریںخواتین کا صفحہسماجی

ڈی پی او چترال کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر مقامی بھکاریوں کو انکے آبائی اضلاع بھیج دئیے۔

چترال (نمائندہ ،۔ چمرکھن) چترال لوئیر اور گردو نواح میں غیر مقامی بھکاریوں کی روز بروز بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او چترال لوئیر نے ان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے تھے۔ 

ڈی پی او کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال نے کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر مقام بھکاریوں کو ان کے اضلاع بھیج دیئے گئے۔

ایس ایچ او سٹی تھانہ چترال لوئیر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ چترال لوئیر میں غیر مقامی بھکاریوں کی نشاندھی کرکے چترال پولیس کو اطلاع دے دیں۔

Advertisement
Back to top button