خبریںسماجیلوئیر چترال

ضلعی انتظامیہ کی سینگور میں زیر تعمیر سڑک کا معاینہ ناقص کام پر برہمی۔ متعلقہ ادارے سے رپورٹ طلب

چترال (گل حماد فاروقی )
عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئےحفیظ اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال نے سنگور لنک روڈ کے امپرومنٹ/ بلیک ٹاپنگ کے کام کا مقدار اور معیار کے انسپکشن کے لئے ڈی سی آفس سے سی ڈی ایل ڈی کی تکنیکی ماہرین/ انجنئیرز کی ٹیم بھیج دی۔ٹیم نے درجہ ذیل نقائص کی نشاندہی کی:-
1۔ کارپٹ لیئر جگہ جگہ تجاوزات یا غیریکساں روڈ چوڑائی کی وجہ سےمطلوبہ 18فٹ سے کم ہے۔

2۔سب بیس، بیس اور وئیرنگ کورس یعنی روڑے اورکارپٹ تہہ کی مناسب کمپیکشن نہیں کی گئی ہے۔

3۔ کارپٹ تہہ صرف 2 انچ ہے۔
4۔کارپٹنگ تہہ ہموار نہیں ہے۔
5۔نکاسی آب کی مناسب بندوبست نہیں ہے۔

 

متعلقہ ایجنسی پاک پی ڈبلیو پی کے چترال کے لئے ذمہ داران اسلام آباد میں ہیں جنکو ضروری بازپرس کے لئے فوراً بلایاگیا ہے۔ انسپکشن رپورٹ متعلقہ محکمہ/ ڈویژن اور مانیٹرنگ اداروں کےذمہ داران سے شئیر کی جارہی ہے۔
برائے شکایت موبائل نمبر/ وٹسایپ نمبر 03432648149

Advertisement
Back to top button