اپر چترالخبریں

چرون بہادر اللہ قتل کیس؛ عدالت نے ملزم مستنصر احمد کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ سیف الدین باعزت باری کر دیا گیا

چرون بہادر اللہ قتل کیس؛ عدالت نے ملزم مستنصر احمد کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ سیف الدین باعزت باری کر دیا گیا

مقتول بہادر اللہ کی فائیل فوٹو

بونی (نمائندہ چمرکھن )عدالت سید زاہد شاہ ایڈیشنل سیشن جج اپر چترال نے چرون میں قتل کیس میں مرکزی ملزم مستنصر احمد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ مجرم مستنصر کو 3لاکھ روپے کی جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی

ایڈیشنل سیشن جج اپر چترال نے ملزم مستنصر احمد کو 302 (b) تغیرات پاکستان کے تحت عمر قید کی سزا سنا دیا۔ دونوں ملزمان کو دفعہ 544(a) کے تحت 3 لاکھ روپے مقتول کے ورثاء کو فوجداری ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ مستنصر احمد کو حراست میں لیکر نائب کورٹ کو حوالہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے قاتل مستنصر احمد جرم کرتے وقت نابالغ تھا اسلئے معزز عدالت نے سزا موت کے بجائے انہیں عمر قید کی سزا سنا دی۔

جبکہ سیف الدین پر جرم ثابت نہ ہونے پر معزز عدالت نے سیف الدین کو باعزت باری کردیا۔

واضح رہے مقتول بہادر اللہ کی کیس چترال کے معروف قانون دان جاوید علی خان ایڈووکیٹ لڑ رہے تھے جبکہ سیف الدین کیس کی وکلالت اپر چترال کے معروف قانون دان گل مراد ایڈوکیٹ کررہے تھے جو کہ ٹھوس شواہد نہ ملنے پر سیف الدین کو با عزت باری کرانے میں کامیاب ہوگئے۔

Advertisement
Back to top button