خبریںصحت

وزیر اعلیٰ نے ریسکیو اسٹیشنز کالاش ویلی کے لئے دو عدد جدید ایمبولینسز رسیکیو 1122 کے حوالے کئے۔

پشاور (نمائندہ چمرکھن )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے پانج سیاحتی مقامات میں قائم کئے جانے والے ریسکیو اسٹیشنز کے لئے 10 عدد جدید ایمبولینسز ریسکیو 1122 کے حوالے کئے۔ ان سیاحتی مقامات میں گبین جبہ، کیلاش ویلی، کیوال، کمراٹ، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا اینٹگریٹڈ ٹوارزم پراجیکٹ کے تحت خصوصی طور تیار کئے گئے یہ 4×4 ایمبولینسز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر قسم کے ضروری آلات سے لیس ہیں۔ 

ایمبولینسز کو ریسکیو 1122 کو حوالے کرنے کی ایک مختصر تقریب گزشتہ روز وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر برائے ریلیف اقبال وزیر ، سیکرٹری ٹوارزم عابد مجید، سیکریٹری ریلیف یوسف رحمان اور دیگر متعلقہ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ان سیاحتی مقامات میں قائم کئے جانے والے ریسکیو اسٹیشنز میں دو دو ایمبولینسز کے علاوہ ایک فائر فائٹنگ وہیکل اور ایک سنوباولر وہیکل بھی فراہم کئے جائیں گے۔ اپنے گفتگو میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ 

سیاحتی مقامات پر ریسکیو اسٹیشنز کا قیام اور وہاں پر جدید ایمبولینسز کے علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی سے سیاحت کے فروع کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کی ایک کڑی ہے اور ان ایمبولینسز کی فراہمی سے سیاحوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت کے فروع کے لئے سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

Advertisement
Back to top button