اپر چترالخبریںسیاستلوئیر چترال

چترال کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے،

4 ماہ کے اندر باقاعدہ کام شروع کیا جائے گا، سجاد احمد خان

صدر پی ٹی ئی لوئیر چترال سجاد احمد خان نے کہا ہے کہ چترال کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے اور اس اگلے 4 ماہ کے اندر کام شروع کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ چترال کو سی پیک کا حصہ بنانا وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کا چترال سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چترال کے سیاسی مخالفین عوام کو گمراہ کر رہے تھے کہ چترال کو سی پیک سے نکالا گیا ہے مگر چترال سی پیک میں شامل ہی نہیں تھا، مگر وزیر زادہ کی انتھک کوششوں سے چترال کو اب سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔ سی پیک منصوبے سے چترال میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کرائے جائیں گے جس سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے ضلعی کابینہ، تحصیل کابینہ اور وی سی کابینہ کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلی محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید، مشیر وزیر اعلیٰ وزیرزادہ، صدر ملاکنڈ ڈویژن ایم پی اے فضل حکیم خان جنرل سیکرٹری بخیر خان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button