اپر چترالخبریںگلگت بلتستانمستوج

گلگت اور چترال مستوج کے درمیان نیٹکو بسوں میں سفر کرنے والے مسافر بسوں کی خستہ حالی کی وجہ سے پریشان۔

چترال (شہزاذ احمد ؛نمائندہ چمرکھن )گزشتہ کئی سالوں سے نیٹکو کمپنی چترال آور گلگت درمیان بس سروس دے رہا ہے جس کی بدولت چترال سے گلگت اور گلگت سے چترال آنے والے مسافر آسانی سے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جاتے اس سہولت کی وجہ سے شندور کے دونوں طرف کے عوام نیٹکو کمپنی کے شکرگزار ہیں.

لیکن گزشتہ دو سال سے نیٹکو کی ان بسوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے یہ بسیں زیادہ تر خراب ہو چکی ہیں اور سفر کے قابل نہیں ہیں اور بتایا جاتا ہے صرف دو بسیں اس وقت سروس دے رہی ہیں وہ بھی کھٹارہ ہو چکی ہیں اس میں سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں اور آئے روز رستے میں خراب ہونا ان کا معمول بن چکا ہے لہذا گلگت اور چترال کےسیاسی نمائندوں اور دونوں انتظامیہ اور نیٹکو کمپنی سے گزارش ہے کہ ان بسوں کی فٹنس پر توجہ دی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا سکیں۔

Advertisement
Back to top button