گلگت بلتستانموسیقی

کھوار غزل گائیکی نئے دور میں داخل، صاحب ولی آسرا کی غزل جابر خان کی آواز میں ریلیز

چمرکھن ویب ڈیسک: کھوار زبان کے نامور کمپئیر اور شاعر، صاحب ولی آسرا کی غزل گلگت بلتستان کے معروف فنکار جابر خان جابر کی آواز میں منفرد انداز کے ساتھ ریلیز کردی گئی ہے

چمرکھن ویب ڈیسک: کھوار زبان کے نامور کمپئیر اور شاعر، صاحب ولی آسرا کی غزل گلگت بلتستان کے معروف فنکار جابر خان جابر کی آواز میں منفرد انداز کے ساتھ ریلیز کردی گئی ہے۔

جابر خان جابر کا تعلق گلگت سے ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کھوار زبان میں یہ ان کی پہلی باقاعدہ غزل ہے۔ غزل "کُورا ترور تہ جستجو مثلاََ؟ ” اپنے منفرد اسلوب اور طرز کی وجہ سے ادبی حلقے میں سب سے زیادہ پسند کردہ غزلوں میں سے ایک مانی جاتی ہے جسے صاحب ولی آسرا نے اسلام آباد میں منعقد ایک مشاعرے میں پیش کیا تھا۔

غزل کو بہت زیادہ سراہے جانے کے بعد گلگت بلتستان کے نامی گرامی فنکار جابر خان جابر نے اسے اپنے انداز میں گانے کا فیصلہ کیا جو اب ریلیز ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

 

خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار کھوار غزل کو اردو کلاسیکی انداز میں پیش کیا گیا ہے جسے سامعین بہت پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزل کی موسیقی جابر خان جابر نے خود ترتیب دی ہے جبکہ یہ شُل دی بینڈ کی پیشکش ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button