تاریخ اور ادبخبریں

انسانی حقوق اور بچوں کے حقوق کے عالمی منشور کا کھوار ترجمہ کھوار پڑھنے والے قانون سے آگاہ اور اپنے حق سے باخبر رہیں گے۔

چترال (نمائندہ چمرکھن) اقوام متحدہ کی یہ دو دستور (چارٹر) کھوار ترجمہ خوبصورت کتابچے کی شکل میں چھاپ کر چترال پہنچ چکا ہے۔ یہ کھوار پڑھنے والوں کو قانون سے آگاہی اور اپنے حق سے باخبر کرنے کےلیے یہ ایک اچھی کاوش ہے۔

قانون سے باخبر شہری کا کردار معاشرے میں ہمیشہ مثبت ہوتاہے۔ کسی بھی جگہ اور کسی بھی معاشرے میں اپنی حقوق سے بے خبری معاشرے میں ناانصافی کو جنم دیتی ہے۔ ناانصافی سے معاشرے میں مایوسی پھیلتی ہے ۔مایوس معاشرہ اور مایوس لوگ کبھی بھی ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا نہیں کرسکتے ۔ اس لیے یو این چارٹر کے عالمی منشور کا یہ کھوار ترجمہ معاشرے میں لوگوں کو اپنی حقوق سے اگاہی میں مدد دے گا۔ قانون سے باخبر لوگ معاشرے میں نہ زیادتی کرتے ہیں اور نہ زیادتی کرنے دیتے ہیں ۔

فرید احمد رضا اس کتاب کے مترجم ہیں اور ان کی معاشرے میں برابری کےلیے کی گئی یہ ایک اچھی کاوش ہے۔ فورم فار لنگویج انیشیٹیوز جو کہ مقامی زبانوں کو ڈاکومنٹ کرنے اور ترقی دینے کے لیے ہمیشہ کوشان رہتے ہیں ۔ اس کتابچے کو چھاپ کر کھوار پڑھنے والوں کو قانون سے اگاہی کےلیے ایک اہم کام سرانجام دیاہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button