اپر چترالخبریں

اپر چترال کی جغرافیائی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت ایریا فیکٹر کو 15 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد مقرر کریں۔ صدر گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اپر چترال موسیٰ ولی خان۔

بونی( نمائندہ چمرکھن ) گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر  موسیٰ ولی خان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپر چترال کی مخصوص جغرافیائی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایریا فیکٹر 15 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کیا جائے۔

انہوں نے چمرکھن ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے اپر چترال صوبے کا انتہائی دشوار گزار ضلع ہے۔ یہ مختلف مقامات پر سال میں صرف چار پانچ مہینے کام ہوتا ہے۔ ایریا فیکٹر محدود ہونے کیوجہ سے گورنمنٹ کنٹریکٹرز انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپر چترال کی جغرافیائی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایریا فیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر 15 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیں تاکہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز ترقیاتی کام ورکنگ سیزن میں مکمل کر سکیں ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button