اپر چترالتعلیمچترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہ

چترال کی بیٹی دور نایاب کا بڑا اعزاز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چترال کو اپنی خوبصورتی ، ثقافت اور امن کی وجہ سے ایک مخصوص مقام حاصل ہے۔قدرتی وسائل سے مالامال مگر بدقسمتی سے ترقی کے لحاظ پسماندہ ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لوگوں کو کوئی بھی ہرگز پسماندہ نہیں کہہ سکتا۔

شرحِ خواندگی کے لحاظ سے پاکستان کے کئی شہروں سے آگے ہیں۔ خواتین میں شرح خواندگی کے لحاظ سے چترال کا شمار صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلے نمبر پر ہوتا ہے۔

چترال کو کئی باصلاحیت ، محنتی اور قابل بیٹیوں کو جنم دینے میں بہت سے شہروں سے آگے ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ چترال کی بیٹیاں اگرچہ محدود وسائل ہونے کی وجہ سے وہ سنگ میل عبور نہیں کرپارہی ہیں جو پاکستان کے شہری علاقوں کی بیٹیاں کر پارہی ہیں۔ لیکن حال ہی میں اپر چترال کے خوبصورت گاؤں موردیر سے تعلق رکھنے والی بیٹی دور نایاب صدر الدین دختر صدر الدین وہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی جن کے لئے دنیا بھر سے سینکڑوں طلباء طالبات نے قسمت آزمائی کی تھیں۔ مگر ھماری بیٹی دوری نایاب نے سب کو پیچھے چھوڑ دی۔ 

جہاں ہاں ! مس نایاب عالمی شہرت یافتہ   Case Western University Cleveland Ohio میں 100 فیصد اسکالر شپ کے ساتھ میڈیکل سائنسز کے شعبے داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ واضح مزکورہ یونیورسٹی کو سائنٹیفک ریسرچ بالخصوص میڈیکل سائنسز میں دنیا میں ایک منفرد مقام ہے۔ 

مس دور نایاب مستقبل میں میڈیکل سائنسز میں تحقیقات کرنا چاہ رہی ہیں ۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لئے پاکستان سمت دنیا بھر سے سینکڑوں طلباء طالبات محنت کرتے ہیں ۔  

واضح رہے مس دوری نایاب یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی پروگرام امریکہ کے ALUMNI ہیں ۔ انہوں نے آئی بی ڈپلومہ ڈبلیو یو سی دلی جان آرمانیہ سے مکمل کی ہے۔ 

چمرکھن گروپ ڈاٹ کام چترال کی قابل فخر بیٹی ان کی عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button