اپر چترالخبریںسماجی

اوناوچ یارخون کے عوام نے متفقہ طور پر اے کے آر ایس پی کے تعمیر کردہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ گزین کا بائیکاٹ کر دئیے۔

اوناوچ یارخون کے عوام نے متفقہ طور پر اے کے آر ایس پی کے تعمیر کردہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ گزین کا بائیکاٹ کر دئے۔

    اپر چترال یارخون کے دور افتادہ گاؤں اوناوچ کے عوام نے بذریعہ قرارداد اے کے آر ایس پی کے اعلیٰ حکام اور ہائیڈل پاور پراجیکٹ گزین کے مقامی ذمہ داران کو آگاہ کر دئے کہ آج کے بعد ان کا مذکورہ پاور پراجیکٹ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور اگر انہیں زبردستی اس پراجیکٹ کے ساتھ جوڑے رکھنے کی کوشش کی گئی تو پورے اوناوچ میں کوئی بھی صارف بل ادا نہیں کرے گا۔

 کلسٹر تنظیم اوناوچ کے کمیٹی ممبر زار بہار اخونزادہ کے مطابق یہ فیصلہ ایک ہنگامی اجلاس میں طویل بحث اور مشاورت کے بعد متفقہ طور پر کیا گیا کیونکہ کروڑوں روپے سے بننے والا یہ پروجیکٹ کامیابی کے بجائے مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ہفتے میں تین دن بجلی آتی ہے اور چار دن تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی بند رہتی ہے۔ شروع میں اے کے آر ایس پی اور پروجیکٹ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے سبز باغ دکھانے پر لوگوں نے مختلف الیکٹرونکس کے گھریلو اشیاء اور صنعتی مشینیں جیسے کہ آرا مشین آٹا پسائی مشین وغیرہ خریدے تھے لیکن بجلی کی ناگفتہ بہ حالات کی وجہ سے ان لوگوں کو فائدہ پہنچنے کے بجائے الٹا نقصان ہو گیا۔

   

لہٰذا ان تمام تر حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے ادارے اور پروجیکٹ کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا کہ آج کے بعد مذکورہ بجلی پروجیکٹ کے ساتھ ہمارا کوئی واسطہ نہیں رہے گا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button