خبریںصحتکورونا وائرس

کینیڈین حکومت کی جانب سے پاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹر کا عطیہ

کینیڈین حکومت کی جانب سے پاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹر کا عطیہ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کینیڈین حکومت کی جانب پاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹر فراہم کئے گئے ہیں۔ 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد منقعدہ ایک تقریب میں کینیڈین ہائی کمیشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی چوتھی لہر پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ کینیڈین حکومت پاکستان میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل وینٹیلیٹر دینے کا اعلان کیا تھا جو آج ہم پاکستانی حکام کے حوالے کر رہے ہیں۔

تقریب میں پاکستان کی جانب سے چیئرمین این ڈی ایم اے ، معاون خصوصی وزیر اعظم برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان شریک تھے۔

تقریب چئیرمن این ڈی ایم نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کینیڈین حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button