اپر چترالخبریں

اگر انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا تو کسی بھی وقت کھوژ روڈ بند کیا جاسکتا ہے۔ ایڈووکیٹ عطیق خوشوخت

   کھوژ کے رہائشی ایڈوکیٹ عطیق خوشوخت نے چمرکھن انتظامیہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ دریائے یارخون کی کٹاؤ سے متاثرہ کھوژ روڈ کا نوٹس نہ لیا گیا تو وہ اپنے ملکیتی زمین سے گزرنے والا راستہ کسی بھی وقت بند کر سکتا ہے،

انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دریائے یارخون میں بہاؤ کی وجہ سے دریا کنارے کھوژ روڈ دریا برد ہو چکا ہے جس کی وجہ سے لوئر کھوژ اپر کھوژ اور دیوان گول کے عوام اور گاڑیاں ان کی ذاتی ملکیتی زمین سے گزر رہے ہیں لیکن نا تو تحصیل انتظامیہ اس بابت کچھ کر رہی ہے نا ہی ضلعی انتظامیہ کو فکر ہے،

اگر انتظامیہ مزید تاخیر کرے تو میں اپنے ملکتی زمین سے گزرگاہ بند کر دوں گا جس سے دیوان گول اور کھوژ کا رابطہ منقطع ہو جائے گا جس کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button