اپر چترالخبریںمستوج

گاؤں کھوژ کا ضلع اپر اور لوئیر چترال کیساتھ زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔ رحمت ولی

مستوج کے نواحی گاؤں کھوژ کی واحد رابطہ سڑک کو دریائے یارخون بہا کر لے گیا جس کے بعد گاؤں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے ۔

بدھ کی شب موڑی کھوژ کے مقام پر سڑک دریا برد ہونے پر 3 ہزار کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔

کھوژ سے مشہور سماجی شخصیت چمرکھن ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے فوری ایکشن لینے اور گاؤں کے لئے نئی سڑک تعمیر کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی کھوژ اور دیوان گول کی عوام ہر سال سڑک کی تعمیر و مرمت کے لئے حکومت اور سیاسی عمائدین کے دروازے کھٹکھٹاتے ہیں لیکن حکام بالا کی جانب سے سنجیدہ حکمت عملی دیکھنے کو نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھوژ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک ختم کیا جائے۔ 

انہوں نے حکومت اور سیاسی عمائدین سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button