اپر چترالٹیکنالوجیخبریںلاسپور

پختوانخواہ آنارجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پی ڈو) اور اے کے آر ایس پی کی مالی معاونت سے لاسپور کے مقام پر سور لاسپور میں مائیکرو ہائیڈرو پاؤر پلانٹ میں کام مکمل معاون خصوصی وزیر زادہ نے افتتاح کیا

سور لاسپور (نمائندہ چمرکھن ) بشقار گول میں پی ڈو (PEDO) اور اے کے آر ایس پی کی مالی معاونت سے بننے والی 200 کلوواٹ کی بجلی گھر میں کام مکمل ہونے کے بعد معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر اے کے آر ایس کے ریجینل پروگرام مینجر ظہور امان شاہ ، ایریا مینیجر اے کے آر ایس پی اپر چترال سید سجاد علی شاہ ، ضلعی صدر پی ٹی آئی اپر چترال رحمت غازی خان اور دیگر معززین موجود تھے۔ 

لاسپور کے مقام پر سور لاسپور مائیکرو ہاییڈرو پاؤر پلانٹ بجلی پیدا کرنے کے لحاظ سے علاقہ لاسپور میں اے کے ار ایس پی کے ٹیکنکل سپورٹ سے بننے والی اہم پروجیکٹ تھی۔یاد رہے سور لاسپور مائیکرو مائیڈرو پاور سے تقریبا 500 کے قریب گھرانے مستفید ھونگے۔ 

ریجنل پروگرام مینجر اے کے آر ایس پی سید ظہور امان شاہ نے اپنے خطاب میں اہلیان لاسپور ، وزیر زادہ اور دیگر معززین کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی تعاون اور اہلیان سور لاسپور کی انتھک کوششوں کی وجہ سے یہ پروجیکٹ کامیابی سے مکمل ہوا۔ 

بروجیکٹ چئیر مین شیر مراد نے بجلی کے کامیاب تجربہ کرنے انجینئرز کو مباکباد پیش کیا۔ ساتھ ساتھ آے کے آر آیس پی کے آر پی ایم جناب ظہور امان شاہ اور پی ڈو ضلع چترال کے ڈائریکٹر کے خدمات کو سراہتے ھوۓ کہا اگرچہ موجود معاشی بحران میں صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈز کی ترسیل میں ضرور تا خیر ھوئی لیکن آے کے آر آیس پی اور پی ڈو کے ضلعی حکام نے کام کو بند ھونے کا موقعہ نہیں دیا ۔ آے کے آر ایس پی اور پی ڈو چترال کے ٹیکینکل ٹیم کی خصوصی دلچپسپی اور آنتھک محنت کیوجہ سے آج ھم اپنی بجلی کی کامیاب تجربہ کرچکے ہیں۔ الحمد اللہ پاور ہائیڈرل میں 200 کلو واٹ بجلی پیدا کرنے بھر پور صلاحیت موجود ہے۔

اخر میں محمد وزیر نے آکے آر ایس اور پی ڈو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیے۔

Advertisement
Back to top button