اپر چترالکرکٹ

سردوائے بوخت کرکٹ گراؤنڈ آوی.

افگن رضا ،

( نمائندہ خصوصی چمرکھن)

آوی اپر چترال میں قدرتی طور پر کرکٹ کےلئے موزوں، خوبصورت و دلکش پہاڑوں کے دامن میں واقع، جیپ ایبل سڑک کے قریب تر سردوائے بوخت گراؤنڈ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اپنی خوبصورتی کھو رہا ہے۔ ایک مرتبہ مناسب طریقے سے اگر اس گراؤنڈ کی مرمت کی جائیں تو کئی سالوں تک یہاں مذید کام کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

حکومتی سرپرستی و سہولیات سے محروم ہونے کے باوجود یہاں ضلعی سطح کے ٹورنامنٹ اب بھی منعقد ہو رہے ہیں۔ آوی کے نوجوانان اپنی مدد آپ کے تحت اس گراؤنڈ کی مرمت کرکے یہاں ٹورنامنٹ منعقد کراتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کھیل جیسے صحتمندانہ سرگرمیوں میں مصروف ہوکر سماج دشمن سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں۔
ہم نوجوانان آوی صوبائی حکومت، وزارت کھیل کے اعلیٰ حکام، صدر انصاف اسپورٹس اینڈ کلچر اپر چترال اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس گراؤنڈ کی مرمت کےلئے فنڈز مختص کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ امید ہے کہ حکام بالا ہماری اپیل پر ہمدردانہ غور فرمائیں گے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button