خبریںسماجی

کریم آباد لوٹکوہ روڈ کی توسیعی منصوبے پر کام کیوں روک دیا گیا؟؟ کیا کریم آباد کے باسی سیکرٹری تعمیرات , چیف انجینئر خیبر پختونخوا اور سی این ڈبلیو حکام لوئیر چترال سے سوال نہیں پوچھ سکتے؟؟ چیئرمین چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ وقاص احمد ایڈووکیٹ

 چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ کے چئیرمن وقاص احمد ایڈووکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ   لوٹکوہ میں نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان کثیر تعداد میں موجود ہیں بلکہ گزشتہ انتخابات میں لوٹکوہ سے پاکستان تحریک انصاف نے خاطر خواہ ووٹ بھی حاصل کئے لیکن عوام کی طرح یہ کارکنان بھی خاموش ہیں اور سوال نہیں پوچھ رہے کہ کریم آباد روڈ کے توسیعی منصوبے کا کیا بنا؟ 

تقریباً ایک سال قبل کریم آباد روڈ پر دس کروڑ کی لاگت سے روڈ کی توسیع کی خوشخبری سنا دی گئی اور مشینری موقع پر پہنچا کر کام کا باقاعدہ آغاز بھی کیا گیا تھا اور منصوبے کےلئے زمین کے حصول کی غرض سے متعلقہ عملے نے جاکر زمینات کی پیمائش بھی کی تھی۔ اس پر اہلیان کریم آباد کی خوشی دیدنی تھی کہ شاید قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہو گئی ہے اور ان کی سنی گئی ہے۔ گھر گھر میں پی ٹی آئی کا چرچا تھا، خوشی کے شادیانے بجنا ابھی تھما نہیں تھا کہ ایک کلومیٹر کام ہونے کے بعد ٹھیکیدار بمعہ مشینری غائب ہو گیا۔ اور کام اس وقت کا بند پڑا ہے تو اب تک بند ہے۔

  ہم چترال ڈیویلپمنٹ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو لوئر چترال، سیکرٹری تعمیرات خیبرپختونخوا اور چیف انجینئر خیبرپختونخوا سے یہ سوال کرتے ہیں کہ کریم آباد کے رہائشیوں سے ایسی کیا غلطی سرزد ہو گئی جس کی پاداش میں ایک منظور شدہ منصوبہ بند کیا گیا۔ اس سلسلے میں جناب وزیر زادہ اور سینیٹر فلک ناز چترالی و ایم این اے و ایم پی اے اپنا کردار ادا کریں اور اس منصوبے کو دوبارہ شروع کروائیں۔ تاکہ علاقے کے عوام مذید ناخوشگوار واقعات سے بچ سکے جو آج تک حادثات کی صورت میں برداشت کرتے آ رہے ہیں۔

   اگر یہ منصوبہ سی اینڈ ڈبلیو کے بس سے باہر ہے تو ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے دیگر اعلیٰ حکام سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کریم آباد روڈ کو بھی سی اینڈ ڈبلیو سے لے کر این ایچ اے کے حوالے کیا جائیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button