اپر چترالخبریں

بونی میں ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی یقین دہائی، احتجاجی جلسہ موخر

دومادومی ایس۔آر۔ایس۔پی بجلی گھر کے حوالے سے مقامی عمائدین کی ایک ہنگامی میٹنگ آج بونی میں منعقد ہوئی۔ اس سے قبل کل اے۔ڈی۔سی صاحب نے میٹنگ بلا کر عمائدین کو یقین دہانی کروائی تھی کہ مذکورہ مسئلہ حل کروایا جائے گا

دومادومی ایس۔آر۔ایس۔پی بجلی گھر کے حوالے سے مقامی عمائدین کی ایک ہنگامی میٹنگ آج بونی میں منعقد ہوئی۔ اس سے قبل کل اے۔ڈی۔سی صاحب نے میٹنگ بلا کر عمائدین کو یقین دہانی کروائی تھی کہ مذکورہ مسئلہ حل کروایا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج اے۔ڈی-سی صاحب نے آر۔ای پیڈو اور ایس۔آر۔ایس۔پی کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کی اور منگل تک ٹرانسمشن لائنوں کا مسئلہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔

شرکا نے امید ظاہر کی کہ منگل تک ٹرانسمیشن لائنوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انتظامیہ کی یقین دہانی پر عمائدین بونی نے انتظامیہ اور آر۔ای پیڈو کا شکریہ ادا کیا اور احتجاجی جلسہ چند دنوں کیلئے موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقررہ وقت تک خدانخواستہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو حسبِ فیصلہ زبردست احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button