اپر چترالخبریںکاروباری دنیا

بجلی کی بلوں میں بےتحاشہ اضافے اور ناقابلِ برداشت مہنگائی کے خلاف تجار یونین اپر کا بونی میں شٹر ڈاون ہڑتال ۔

بونی (ذاکر زخمی ) ٹریڈ یونین ملاکنڈ ڈویژن کی کال پر بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے اور مہنگائی کے خلاف بونی اپر چترال میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔تاجر برادری بینرز اٹھاتے ہوئے بونی بازار میں ریلی کا اہتمام کیا ۔ریلی کی اختیتام پر سینئر تاجر رہنما رحیم خان کی صدارت میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا ۔اجتجاجی جلسہ سے سکرٹری تجار یونین ظہیرالدین بابر ،سابق صدر محمد شفیع، رحم خان وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے حکومتوں کے۔۔ تسلسل کے ساتھ غریب عوام پر بجلی کے بلوں کی صورت میں ناقابل برداشت اضافے، پثرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافے اور شدید ترین مہنگائی کو غریب عوام پر ظلم اور منہ سے نوالہ چھینے کا مترادف قرار دیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ اشرافیہ غریب اور یتیم پر ٹیکس اور مہنگائی کا ناقابل برداشت بوجھ ڈال کر خود عیاشیوں میں مگن ہیں۔اس وقت غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو گئے ہیں جو حکو مت کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ تجار برادری اس بوجھ کی شدت کو محسوس کرتے ہوئے احتجاج کی کال دی ہے۔یہ کوئی غیر قانونی مطالبہ حکومت سے نہیں کر رہی ہے بلکہ جینے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حق مانگ رہی ہے۔ احتجاج کے اختیتام اس فیصلے کے ساتھ ہوا کہ ٹریڈ یونین ملاکنڈ ڈویژن جو بھی لائحہ اس سلسلے مرتب کریگی تجار یونین بونی اس کے رو سے فیصلہ کریگا۔

Advertisement
Back to top button