تعلیمخبریںلوئیر چترال

گورنمنٹ ہائی سکول کاری میں میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کے اعزاز میں تقریب, پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

چترال (چمرکھن) گورنمنٹ ہائی سکول کاری میں میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لوئر چترال محمود غزنوی تھے.۔ پروگرام میں والدین اور علاقہ کاری کے عمائدین اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس پروگرام کا اصل مقصد نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ بعد میں آنے والے طالب علموں کو یہ ترغیب دینا تھا کہ محنت ہی میں عظمت ہے. اور محنت ہی سے کامیابی ممکن ہے. اور انسان کو محنت کا پھل ضرور ملتا ہے.

آج کے پروگرام میں والدین اور عمائدین علاقہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا. اور ادارہ ہذا پر اپنی طرف سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا. اس پروگرام کی منفرد خصوصیت یہ تھی کہ آج جی ایچ ایس کاری کے استاذ مولانا عمادالدین کی طرف سے طلباء کے لیے ایک بہت بڑے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا. جو طالب علم جماعت نہم میں 500 نمبروں سے زیادہ حاصل کرکے سکول میں پوزیشن لے گا. اس کو مولانا عماد کی طرف سے 30000 تیس ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا جائے گا. اور جو طالب علم جماعت دہم میں 1000 نمبروں سے زیادہ لے کر سکول میں پوزیشن حاصل کرے گا اس کو بھی مولانا کی طرف سے 30000 تیس ہزار روپے کا ٹیلنٹ ایوارڈ دیا جائے گا. اسی طرح صفائی کا خیال رکھنے والے طالب علم کو 3000 تین ہزار؛ حاضر باش طالب علم کو 3000 ہزار؛ اعلی اخلاق و کردار کے حامل طالب علم کو 5000 ہزار اور مڈل سیکشن میں ٹاپ کرنے والے کو 4000 ہزار روپے کا ایوارڈ اور اسکالرشپ مولانا عمادالدین کی طرف سے دیا جائے گا.

مولانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکالرشپ کا مقصد بچوں کے اندر مقابلے اور محنت کی رجحان کو آگے بڑھانا ہے. تمام والدین اور شرکاء نے اس عظیم کاوش پر مولانا کو خراج تحسین پیش کیا.

آخر میں آج کے پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لوئر چترال محمود غزنوی نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ؛ والدین اور طلباء کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کیا. اور والدین پر زور دیا کہ وہ سکول اور اساتذہ کے اپنے تعلق اور رابطے کو مضبوط رکھنے کی کوشش کریں. اور طلباء پر زور دیا کہ وہ تسلسل کے ساتھ اپنی محنت کو جاری رکھیں. ڈی ای او نے اپنی طرف سے ہر ممکن سرپرستی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی. اخر میں مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے. اور یوں مولانا سراج احمد کی دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ خوبصورت پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا.

Advertisement
Back to top button