خبریںسماجی

صحافت اور پولیس ایک ہی مقصد کے دو ادارے ہیں، پرامن معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائیگا،ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کا پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور ممبران سے ملاقات میں اظہار خیال

چترال(بشیرحسین آزاد )صحافت اور پولیس ایک ہی مقصد کے دو ادارے ہیں، پرامن معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائیگا،ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کا پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور ممبران سے ملاقات میں اظہار خیال

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے اپنے آفس میں پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایس۔پی۔انوسٹگشین محمد ستار خان اور ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی بھی موجود تھے ۔پریس ممبران سے ملاقات میں ڈی۔پی۔او کا کہنا تھا کہ پولیس اور صحافت کا ایک مقصد ہے جس میں معاشرے میں امن عامہ کا قیام ہے اس سلسلے میں میڈیا اور پولیس اپنا اپنا بہترین کردار ادا کر کے اپنے فرض کی بہترین ادائیگی کر سکتے ہیں،

صحافی برادری کیطرف سے یقین دلایا گیاکہ میڈیا سچ کی عملداری میں لوئر چترال پولیس کے شانہ بشانہ ہو گا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرم اللہ نے مزید کہا کہ لوئر چترال پولیس کی اولین ترجیح ہے کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے،کالے شیشے ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل ، کم سن بچوں کی ڈرائیونگ کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاری کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ لوئر چترال پولیس نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے نقصانات اور خودکشی کےبارے میں آگاہی مہم کابھی آغاز کریں گی۔

Advertisement
Back to top button