اپر چترالتعلیمخبریںمستوج

اسماعیلی سیوک کے تحت اپر چترال میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

اپر چترال (فخر عالم ) 25 ستمبر کو اسماعیلی ورلڈ سیوک ڈے کی مناسبت سے اپر چترال میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ بونی میں صفائی کے حوالے سے ایک آگاہی واک منعقد کیا گیا جس میں اے ڈی سی بونی فدالکریم اور پریزیڈنٹ لوکل کونسل بونی یوسف حیات سمیت متعدد سرکاری عہدیداروں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی اے ڈی سی اپر چترال نے کہا کہ چترال ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے دوچار ہے اور شمالی علاقوں میں 52 گلیشئیرز سے GLOF کا خطرہ ہے۔ اس لیے ہم سب کو مل کر ماحول کو بچانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

لوکل کونسل مستوج کے زیرِ نگرانی AKESP اسکول چپاڑی میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی پریزیڈنٹ لوکل کونسل مستوج سید امام الدین شاہ تھے۔ انہوں نے پودا لگا کر اسکول میں بوٹانِک گارڈن کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب میں بچوں نے سماجی آگاہی پھیلانے کے لیے بینر اور چارٹ اٹھا کر واک میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ایک اور تقریب یارخون کے علاقے بانگ میں بھی منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ اسماعیلی سیوک پروگرام کے تحت ہر سال دنیا بھر میں اسماعیلی جماعت اپنی سماجی ذمہ داریوں سے آگاہی اور ان کی ادائیگی، ماحول کی حفاظت اور اپنے اور دوسرے شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔

Advertisement
Back to top button