اپر چترالتعلیمتورکھوچترالیوں کی کامیابیخبریں

پرنسپل ایوب زرین ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں چونتیس سال علم کے موتی بکھیرنے کے بعد مدت ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ۔

شرافت و طمانیت کا امتزاج اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں بطور پرنسپل خدمات سر انجام دینے والا ہردلعزیز پروفیسر ایوب زرین چونتیس سال تک ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بطور لیکچرار ، اسسٹنٹ پروفیسر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر وابستہ رہنے کے بعد مدت ملازمت سے سبکدوش ہو گئے.

1988 میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہونے کے بعد بطور لیکچرر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اور خیبرپختونخوا کے مختلف کالجوں میں مختلف عہدوں میں تعینات رہنے کے بعد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چترال سے بطور پرنسپل ریٹائرڈ ہو گئے۔کالج ہذا سے رخصتی کے دن ان کے اعزاز میں ایک سادہ و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج میں موجود اساتذہ اور طلبہ نے بھی شرکت کیں۔

تقریب میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد مستقبل کےلئے نیک دعاؤں کے ساتھ انہیں سکول سے رخصت کیا گیا

Advertisement
Back to top button