اپر چترالخبریںسماجیکاروباری دنیالاسپور

یوٹیلیٹی سٹور ہرچین میں اجناس کی کوئی کمی نہیں مسئلہ ٹیلی نار ٹاور کا ہے جس کے لئے حکام بالا سے رابطہ کیا گیا جو کہ بہت جلد حل ہوجائیگا۔ار ایم شفیق علی خان

چترال(بشیر حسین آزاد)ریجنل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن چترال ریجن شفیق علی خا ن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہرچین لاسپور کے یوٹیلیٹی اسٹور میں وافر مقدار میں اشیاء خوردنوش پہنچائی گئی ہے،ہمارے طرف سے کوئی مسئلہ نہیں مسئلہ ٹیلی نار نیٹ ورک کی خرابی کی وجہ سے ہے جس کی نشاندہی سینیٹر فلک ناز صاحبہ سمیت ڈی سی اپر چترال کوکی گئی ہے۔اُنہوں نے ڈیجیٹل انوائسنگ کی جگہ مینول انوائسنگ کی اجازت کوناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سارے سسٹم کو بہت مشکل سے ڈیجیٹل انوائس میں منتقل کیاگیا ہے جس کے ذریعے صارف کا شناختی کارڈ چیک کرکے اُنہیں سبسیڈائز ریٹ پر اشیا فراہم کیجاتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اسٹورمیں دالیں اور چاول وافر مقدار میں پہنچائے گئے ہیں گھی بھی موجود ہیں چینی کل روانہ کی جائیگی۔اور آٹے کا نرخ متعین نہ ہونے کی وجہ سے اوٹ اسٹیشن فراہمی میں مشکلات ہیں اس سلسلے میں ڈی سی لوئر اور اپر کی نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہیں۔

Advertisement
Back to top button